• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کن اداکاراؤں کے بچپن کی تصویر ہے؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مشہور شخصیات اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے اپنی اور چھوٹی بہن اداکارہ نور ظفر خان کی بچپن کی یادگار تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے بچپن کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن کو ٹیگ کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

جس کے بعد نور ظفر خان نے سارہ خان کی انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے بہن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

دونوں بہنوں کی بچپن کی یہ یادگار تصاوریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک بالکل سارہ خان جیسی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید