فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آل پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کی ٹیم نے جیت لیا ۔ بوہڑاں والی گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 40کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے ہرا یا ۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر خادم جیلانی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق نذیر ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔