سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے مجوزہ بجٹ 26-2025ء سے متعلق بریفنگ دی۔
سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ اگلے بجٹ میں 60 لیبز کی تیاری کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے، 30 لیبز دیہاتی علاقوں کے اسکولوں میں بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے، 80 اداروں میں اسکل لیب بنانے کے لیے 300 ملین روپے تجویز کیے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں این سی اے، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کا بجٹ مانگا ہے، کراچی کی کچی آبادیوں کے آؤٹ آف اسکول بچوں کے لیے بجٹ تجویز کیا ہے۔
ممبر کمیٹی نے کہا کراچی میں ایک کمیونٹی کا شیئر نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہے۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن ابھی وزارتِ تعلیم کو منتقل ہوچکا ہے، اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ اگلے مالی سال کے لیے تجویز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حدود میں رہ کر 9 منصوبوں کے لیے بجٹ مانگا ہے، کمیٹی سے بھی گزارش ہو گی کہ ہماری اس سے متعلق سفارش کریں۔