اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مہنگی ایل این جی کو کھپانے کیلئے گھریلو صارفین کو نئے کنکشن دینے کی اجازت تو دیدی تاہم اوگرا کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں تقریباً 65 فیصد زیادہ ہے‘ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ ایل این جی کی اوسط قیمت 3034 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ترجمان اوگرا نے بتایا کہ ایل این جی مقامی گیس سے تقریبا 65 فیصد مہنگی ہے، ایل این جی طویل مدتی معاہدے کے تحت درآمد کی جارہی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق پاکستان ہر ماہ ایل این جی کے 10 کارگو درآمد کرتا ہے، ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ ایل این جی کی اوسط قیمت 3034 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔