• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائی ٹینک کے ’سسٹر شپ‘ سے ایک صدی بعد نوادرات برآمد

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

یونان کے سمندر میں غوطہ خوروں نے پہلی بار ٹائی ٹینک کے سسٹر شپ ایچ ایم ایچ ایس برٹینک (HMHS Britannic) سے نوادرات برآمد کیے ہیں، جو 1916ء میں یونان کے ساحل کے قریب ڈوب گیا تھا۔

وزارتِ ثقافت کے مطابق رواں سال مئی میں کیے گئے تحقیقی پروگرام کے دوران 120 میٹر سے زیادہ گہرائی سے اشیاء نکالی گئیں ہیں۔

وائٹ اسٹار لائن نامی کمپنی نے 20 ویں صدی کے آغاز میں 3 عظیم الشان بحری جہاز تیار کروائے تھے جس میں سے ایک اولمپک، دوسرا ٹائی ٹینک اور تیسرا برٹینیک تھا، ٹائی ٹینک کے بعد برٹینیک بھی سمندر میں غرق ہوگیا تھا۔

اس مسافر بحری جہاز کو جنگ عظیم اول کے دوران اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو نومبر 1916 میں بارودی سرنگ کا شکار ہوکر یونانی جزیرے Kea کے قریب ڈوب گیا تھا۔

جہاز سے جو نوادرات نکالے گئے ان میں جہاز کی آبزرویشن پوسٹ کی گھنٹی، بائیں جانب کا سگنل لیمپ، فرسٹ اور سیکنڈ کلاس کے سامان، ترک حمام میں نصب سیرامک ٹائلز اور ایک جوڑی دوربین شامل ہیں۔

 یہ اشیاء مزید تحفظ کے لیے ایتھنز کے لیبارٹریز منتقل کر دی گئی ہیں اور انہیں  زیرِ آب نوادرات کے نئے عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید