• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ونزر کاسل پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے،  برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔

شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید