• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویﷺ کے آسمان پر دکھائی دینے والے شعلے کی حقیقت سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گزشتہ جمعرات کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے آسمان پر دکھائی دینے والے شعلے کی حقیقت سامنے آگئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں مسجد نبویﷺ کے آسمان پر ایک زوردار دھماکے کے بعد شعلہ دکھائی دے رہا ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیوز کے کمنٹس میں صارفین مختلف تبصرے کر رہے تھے۔ تاہم اب سعودی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

حرمین الشریفین سے متعلق اپ ڈیٹس دینے والے آفیشل پیج کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق مقدس شہر مدینہ منورہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 5 بج کر 40 منٹ پر ایک غیر قانونی ڈرون سعودیہ کی حدود میں داخل ہوا تھا جسے مار گرایا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والا میزائل یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغا گیا تھا تاہم اسے سعودی حدود میں آنے پر سعودی عرب نے ناکارہ بنا دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید