آل پارٹیز پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برٹس مسلمز نے پالیسی ایکسچینج کی نئی رپورٹ کو بےبنیاد اور ہتک آمیز قرار دیدیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پالیسی ایکسچینج کی جانب سے ان پر حملہ کرنے کی پانچویں کوشش ہے اور ان کے پاس الزامات کا جواب دینے کا کوئی موقع نہیں دیا گیا۔
رپورٹ میں خاص طور پر سماجی کارکن ماہ حبین حسین کو نشانہ بنایا گیا ہے، حالانکہ انہوں نے 2014 میں پاکستانی نژاد مجرموں کے خلاف پہلے مسلم قیادت میں احتجاج منظم کیا تھا اور انصاف کےلیے آواز اٹھائی تھی۔
اے پی پی جی نے خبردار کیا کہ یہ جھوٹے الزامات برطانوی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کےلیے لگائے جا رہے ہیں۔
اس طرح کی غلط معلومات ماضی میں مشین احمد کے قتل، فنز بری پارک حملے اور کرائسٹ چرچ قتل عام جیسے سانحات کو جنم دے چکی ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ معاشرے میں جھوٹے بیانیے پھیلانے کے بجائے حقائق پر مبنی سچائی کو عام کیا جائے اور نفرت انگیزی کو روکا جائے۔