• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے گھر منٹ کی توسیع و آرائش پر کتنی لاگت آئے گی؟

بھارتی اداکار شاہ رخ خان — فائل فوٹو
بھارتی اداکار شاہ رخ خان — فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر ’منت ہاؤس‘ کی توسیع اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے گزشتہ سال نومبر میں مہاراشٹر کوسٹل زون منیجمنٹ اتھارٹی سے ’منّت ہاؤس‘ کی توسیع کے لیے اجازت مانگی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوری خان کی جانب سے مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو پیش کردہ تجویز کے مطابق 6 منزلہ منّت ہاؤس کے پیچھلے حصّے میں 2 منزلیں اور تعمیر کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق منّت ہاؤس گریڈ III کا ہیریٹیج اسٹرکچر ہے جس کی وجہ سے اس میں کوئی بھی تبدیلی باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’منت ہاؤس‘ کی توسیع، تزئین و آرائش کے کام پر 25 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید