روسی ماہی گیر نے سمندر کی گہرائی سے کبھی نہ دیکھی جانے والے عجیب مخلوق کو دریافت کر لیا۔
اس عجیب و غریب مخلوق کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے، رومن فیڈورٹسوو نامی ماہی گیر نے دی گلف میں ماہی گیری کے دوران اس عجیب سرمئی رنگ کی پھولی ہوئی مخلوق کو پایا۔
رومن فیڈور ٹسوو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی ہے کہ یہ اسموتھ لمپ سکر (Smooth Lump sucker) نامی مچھلی ہے، جو سمندر کی گہرائیوں میں پائی جاتی ہے اور اس کی لمبائی ایک فٹ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
انسٹا گرام صارفین اس مخلوق کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے کہا ہے ہاں، اب یقین آ گیا کہ خلائی مخلوق واقعی موجود ہے۔
دوسرے نے لکھا ہے کہ اسے مار کر جلا دو اور دوبارہ ایسی کوئی مخلوق نہ پکڑو۔
کسی نے اسے میگا مائنڈ نامی کارٹون ولن سے تشبیہ دی ہے، جبکہ کچھ نے اسے ہیری پورٹر کے ڈارک لارڈ جیسا قرار دیا ہے۔