یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی یوکرین کی معدنیات کی ڈیل پر گفت و شنید کے لیے امریکا پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملا قات کریں گے۔
امریکی وزیرِ خزانہ نے بتایا ہے کہ یوکرین کےساتھ معدنیات ڈیل مکمل ہے جس پر آج دستخط ہوں گے۔
یوکرین اور امریکا کے درمیان تعمیرِ نو کے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا معاہدہ 11 نکات پر مشتمل ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں مستقبل میں جنگ کی فنڈنگ کے لیے کوئی خاص ضمانتیں شامل نہیں کی گئی ہیں اس مجوزہ معاہدے میں خطے میں امریکی اہلکاروں کی تعیناتی کی کوئی شق بھی شامل نہیں کی گئی ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معدنیاتی معاہدہ یوکرین کے بحران کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہو گا۔