• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا سب بڑا مال بردار جہاز مونسٹر آف دی سیز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مونسٹر آف دی سیز، دنیا کا سب سے بڑا وہیکل کیریئر سمندری جہاز ہے جو 9000 سے زیادہ کاریں (روایتی یا الیکٹرک) اٹھا سکتا ہے۔

چین کی  مرچنٹس ہیوی انڈسٹری میں تیار کیا گیا ہوئیگ آٹو لائنر، دی آرورا کو ناروے کا ایک ادارہ آپریٹ کرتا ہے، اس نے گزشتہ سال اپنا پہلا سفر کیا تھا۔

یہ تقریباً 37.5 میٹر چوڑا اور 199.9 میٹر لمبا ہے اور اسے مختلف قسم کی گاڑیوں کی نقل و حمل کےلیے دنیا کا سب سے بڑا پیور کار اینڈ ٹرک کیریئر  جہاز سمجھا جاتا ہے۔

اپنے مضبوط ڈیکس اور بہتر اندرونی ریمپ سسٹم کی بدولت یہ تمام 14 ڈیکوں پر بھاری الیکٹرک گاڑیاں لے جا سکتا ہے، جو اسکے مستقبل کا ثبوت ہے۔

9 ہزار 100 گاڑیوں کی کارگو گنجائش کے ساتھ ہوئیگ آٹو لائنر، دی آرورا کلاس کیریئر نے اس سے پہلے تیار ہونے والے وہیکل کیریئر کو پیچھے چھوڑ دیا جو کہ 600 بڑی گاڑیوں کو کیریئر کرسکتا تھا۔

لیکن اسکا سائز اور کارگو (گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت) ہی اسکی متاثر کن خصوصیات نہیں بلکہ متعدد ماحول دوست خصوصیات کی بدولت یہ دنیا کا سبز ترین کیریئر بھی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس کے اوپر والے ڈیک پر 1500 مربع میٹر سولر پینلز ہیں، جو جنریٹرز سے بجلی کی پیداوار کو 30-35 فیصد تک کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ مائع قدرتی گیس، بائیو ایندھن اور کم سلفر والے تیل پر چلتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید