لاہور میں ماہ صیام سے پہلے شہریوں کے لیے دستیاب پھل اور سبزیوں کی قیمتیں سامنے آ گئیں۔
لاہور شہر میں شہریوں کے لیے خربوزہ 150 روپے کلو، کیلے ڈیڑھ سو سے 300 روپے فی درجن دستیاب ہیں، اسی طرح اسٹرابری 400 روپے، سیب 350 روپے، کینو 300 روپے، امرود 300 روپے فی کلو میں شہری حاصل کر سکتے ہیں۔
دیگر پھلوں میں موسمبی 300 روپے، پپیتا 300 روپے، انگور 600 روپے اور انار 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
روز مرہ کے استعمال میں آنے والی سبزیاں ٹماٹر 100 روپے، پیاز 100 روپے، آلو 60 روپے سے 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
جبکہ لہسن 650 روپے، ادرک 560 روپے فی کلو میں مل رہی ہیں، اسی طرح گاجر 40 روپے، شملہ مرچ 100 روپے، بینگن 100 روپے، بھنڈی 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔