• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی سفیر ٹرمپ اور زیلنسکی کی لفظی جھڑپ دیکھ کر شدید پریشان

امریکا میں یوکرین کی سفیر اوکسانا ماراکوا ---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
امریکا میں یوکرین کی سفیر اوکسانا ماراکوا ---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والے تلخ گفتگو کے دوران کیمروں نے امریکا میں تعینات یوکرین کی سفیر کی پریشانی ریکارڈ کرلی۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی لفظی جھڑپ کے دوران دنیا کی میڈیا پر ایک اور منظر کافی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

امریکا میں یوکرین کی سفیر اوکسانا ماراکوا نے اس شدید لفظی جھڑپ کے دوران اپنا چہرا چھپایا ہوا تھا، وہ شدید پریشانی کے عالم میں تھیں۔

دونوں صدور کے درمیان اس ملاقات کے بعد امریکا اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی معدنیات پر امریکا کی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہونا تھے۔

اوکسانا ماراکوا 20 فروری 2021 سے تاحال امریکا میں یوکرین کی سفیر تعینات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید