ایران میں مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کے خلاف مؤاخذے کی کارروائی ہوئی۔
ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 273 میں سے 182 ارکان نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔
ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی صدر مسعود پزشکیان کی 8 ماہ پہلے بننے والی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔