• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا معاہدہ طے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن میں انسداد ملیریا کیلئے سعودی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں ملیریا پر قابو پانے کے لیے 12 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت یمن میں ملیریا کی روک تھام کے دوسرے مرحلے پر کام  ہوگا۔

یمن میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے 13 لاکھ سے زائد مچھر دانیاں فراہم کی جائیں گی۔

یمن میں 5 لاکھ سے زائد گھروں کے لیے انسداد ملیریا اسپرے بھی دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید