• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے

فوٹو فائل
فوٹو فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کے منیجر آر دیوراج  اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے منیجر دیوراج کی والدہ اتوار کے روز انتقال کرگئیں، جس کے بعد وہ فوری طور پر حیدرآباد روانہ ہوگئے۔

آر دیوراج اس وقت حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں، وہ دبئی میں بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، جبکہ اس نے گروپ اسٹیج کے اپنے تمام میچز بھی جیتے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے دبئی میں ہوگا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید