ہالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔
97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی شہر لاس ینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔
آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 5 کیٹیگریز میں فلم ’انورا‘ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ نے 2، 2 کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔
سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔
بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کے ہدایت کار سین بیکر کو ملا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’انورا‘ کی اداکارہ میکی میڈیسن کو ملا۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی کو ملا۔