• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی فیملی کی عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا: نیل نتن مکیش

 
فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

بھارتی اداکار نیل نتن مکیش نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو شٹ اپ چپ رہنے کے لیے نہیں کہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا 2009ء کے فلم فیئر ایوارڈز کے دوران پیش آیا تھا۔

 شاہ رخ خان نے مذاقاً نیل نتن مکیش کے نام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہارا نام نیل نتن مکیش ہے، لیکن تمہارا سرنیم کہاں ہے؟ تمہارے نام میں تو سارے پہلے نام ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے اس تبصرے کو اپنی توہین سمجھا اور کہا، آپ سب کو چپ رہنا چاہیے۔

اب سالوں بعد نیل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کبھی بھی اپنے سینئرز سے بدتمیزی نہیں کروں گا اور یہ سب ایک شو کے دوران ہوا تھا، جہاں کئی چیزیں ایک ساتھ چل رہی تھیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میرے نام کے پیچھے والد اور دادا کی عزت جڑی ہوئی ہے اور میں کسی کو یہ سمجھانے کی کوشش نہیں کروں گا کہ یہ میرے لیے کتنا اہم ہے، اپنی فیملی کی عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ دراصل اس وقت کے تناظر میں ایک مزاحیہ لمحہ تھا لیکن نیل کے لیے یہ ان کے خاندانی وقار کا مسئلہ بن گیا تھا جس پر انہوں نے فوری ردعمل دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید