• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس ، سعود عزیز اور خرم شہزاد کی حاضری معافی کی درخواست منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 29اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی طرف سے 22ہفتوں کیلئے حاضری معافی کی درخواست  منظور کرلی، ساڑھے آٹھ برس سے زائد پرانے اس کیس کی سماعت گزشتہ روز شروع ہوئی تو دونوں پولیس افسران نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست دی کہ ہم محکمانہ ترقی کیلئے 22ہفتوں کے کورس پر جا رہے ہیں لہذا ہماری حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ قبل ازیں اس کیس کے ایک اور ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے دائر کی جانے والی اسی طرز کی ایک درخواست منظور کی جا چکی ہے لہذا ان دونوں پولیس افسران کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست کو منظو کیا جاتا ہے تاہم سرکاری پراسیکیوٹر نے بھی اس موقع پر کوئی اعتراض نہ کیا اب آئندہ سے ان دونوں پولیس افسران کی طرف سے اعجاز رشید ایڈووکیٹ پیش ہوا کریں گے۔
تازہ ترین