• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی کو ایک سال بعد سوال کا جواب مل گیا

خیبر پختونخوا اسمبلی فوٹو فائل
خیبر پختونخوا اسمبلی فوٹو فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی کو ایک سال بعد سوال کا جواب مل گیا۔

جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک عدنان کا سوال ایک سال بعد ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ سال رمضان پیکیج سے متعلق سوال جمع کیا تھا۔

عدنان خان کا کہنا ہے کہ معلومات گزشتہ سال مارچ میں مانگی گئی تھیں۔

رکن اسمبلی ریاض شاہین نے کہا کہ کرم میں ایک بھی مستحق بندے کو رمضان پیکیج نہیں ملا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن والے ناراض نہ ہوں وزیر اعلیٰ ان کو کچھ نہ کچھ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید