• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات: سڑک کنارے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ 

حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید