• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ کم عمری اور شادی تھی، بھاگیاشری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ بھاگیاشری نے اپنی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے کافی زیادہ شہرت حاصل کی، اس فلم میں ان کے ساتھ ہیرو کا کردار سلمان خان نے ادا کیا تھا جو  ان کی دوسری فلم تھی۔

تاہم اس فلم کے بعد بھاگیاشری کی شادی ہوگئی اور انھوں نے اداکاری چھوڑ دی تھی۔ اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے حال ہی میں جب ان سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ میں کافی کم عمر تھی لہٰذا شادی اور اداکاری کو اکٹھے مینیج کرنا مشکل ہوتا تھا۔  

اپنے کیریئر کے عروج کے دوران بھاگیاشری سب کچھ چھوڑ کر اپنے خوابوں کے شہزادے ہمالیہ ڈیسانی کے ساتھ خوش و خرم ازدواجی زندگی گزارنے چلی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ 1989 میں ان کی شادی ہوئی، جس کے بعد ان کا بیٹا ابھیمانیو اور بیٹی اونتیکا پیدا ہوئیں۔ اب انھوں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد  انکی تربیت کےلیے خود وقف کیا، اپنے بچوں کو صنفی مساوات کی تربیت دی۔ 

حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑنا اس بات کا عکاس ہے کہ پیشہ ورانہ زندگی کو بچوں کی پیدائش کے ساتھ متوازن کرنا ایک ایسی جنگ تھی جو بہت سی ورکنگ وومن لڑتی  ہیں۔ تاہم، وہ اس وقت دونوں ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے حوالے سے کافی کم عمر تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید