ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ گلِ رعنا کا کہنا ہے کہ وہ آن اسکرین معروف اداکار ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار کبھی ادا نہیں کریں گی۔
اداکارہ گلِ رعنا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز پر کی گئی جدو جہد، زندگی میں پیش آنے والے مشکل حالات اور متعدد دلچسپ موضوعات پر بات کی۔
60 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں یک طرفہ محبت بالکل نہیں پسند، وہ اپنے بیٹے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اکیلی رہ رہی ہیں، یہ یک طرفہ محبت کا ہی نتیجہ ہے۔
متعدد ڈراموں میں والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بتایا مجھے سب فنکاروں میں اداکار عمران اشرف کی والدہ کا کردار ادا کر کے بہت اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ادا کرنا پسند نہیں کروں گی۔
گلِ رعنا کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید آن اسکرین میرے ابا لگیں گے۔