بالی ووڈ فلم سکندر کے گانے زہرہ جبین کا ٹیزر جاری کر دیا گیا، سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی دھماکے دار پرفارمنس نے تہلکہ مچادیا۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ رشمیکا منڈانا پہلی بار فلم سکندر میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
چند روز قبل فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ایک بھرپور ایکشن پیکڈ فلم کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اب فلم کے پہلے گانے زہرہ جبین کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے، جو اپنی دلچسپ دھنوں اور شاندار ڈانس کی وجہ سے مداحوں میں تہلکہ مچا رہا ہے۔
اس فلم کو عید کے موقع پر شائقین کے لیے ایک خاص تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس گانے میں فٹ ٹیپنگ ڈانس نمبر (Foot-Tapping Dance Number) سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی زبردست آن اسکرین کیمسٹری کے باعث پہلے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔
دونوں اداکاروں کی جاندار پرفارمنس اور خوبصورت کوریو گرافی نے گانے کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔
گانے کی موسیقی معروف کمپوزر پریتم نے ترتیب دی ہے، جبکہ گانے کی کوریو گرافی مشہور کوریو گرافر فرح خان نے کی ہے۔
فلم سکندر کو عید کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور سلمان خان کے مداح بے صبری سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔