کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت سے متعلق ویٹیکن نے بیان میں کہا کہ پاپائے اعظم کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے۔
ویٹیکن کے مطابق سانس لینے میں آسانی پر پوپ فرانسس کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ویٹیکن نے کہا کہ پوپ فرانسس کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔
ویٹیکن سے خبر ایجنسی کے مطابق سانس لینے میں دشواری پر پوپ فرانسس کو گزشتہ رات وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈبل نمونیے میں مبتلا 88 سالہ پوپ فرانسس 14 فروری سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔