• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا اسمگلنگ کیس میں بھارتی اداکارہ گرفتار

رانیہ راؤ—فائل فوٹو
رانیہ راؤ—فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ رانیہ راؤ کو بنگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ان کے قبضے سے تقریباً 14.8 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا ہے۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ نے سونے کے بارز کو اپنے لباس میں چھپانے اور کچھ حصہ پہن کر اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

گرفتاری کے بعد انہیں ایک معاشی جرائم عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست کا حکم دیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ رانیہ راؤ دبئی سے بنگلورو کا سفر کر رہی تھیں اور پچھلے 15 دنوں میں 4 مرتبہ دبئی کا سفر کرنے کی وجہ سے ان پر خصوصی نگرانی رکھی گئی تھی۔

بار بار بین الاقوامی سفر اور مشتبہ سرگرمیوں نے حکام کا شک بڑھا دیا، جس کی بنا پر ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

لینڈنگ پر رانیہ راؤ نے دعویٰ کیا کہ وہ کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی بیٹی ہیں، اس موقع پر انہوں نے مقامی پولیس سے گھر پہنچنے کے لیے بھی رابطہ کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید