• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ہلدی تقریب کی اَن دیکھی ویڈیو اب وائرل


بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی  ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ میں مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دو بچوں، بیٹی اور بیٹے کے والدین ہیں۔

اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی سے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنی فیملی اور کاروبار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید