نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔
یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتِ حال پر کہا ہے کہ ہر آنے والا دن پاک افغان تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے حکومت کو باور کرایا کہ حکومت جان لے کہ سیاسی عدم استحکام ہر عدم استحکام کی جڑ ہے۔