• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میں حکومتی نمائندے ٹی وی خریدنے والوں کے گھر کیوں جاتے ہیں؟

ٹموتھی چو — فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
ٹموتھی چو — فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

شمالی کوریا میں شہریوں کو ٹی وی جیسی سادہ اشیاء خریدنے کے لیے بھی بہت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

شمالی کوریا سے فرار ہونے کے بعد برطانیہ میں رہائش پزیر ہونے والے ٹموتھی چو نامی شخص نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا میں اگر کوئی شخص ٹیلی ویژن خریدتا ہے تو حکومتی نمائندہ اس کے گھر آ کر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی رسائی کسی بھی غیر ریاستی نشریات تک نہ ہو۔

ٹموتھی چو نے بتایا کہ شمالی کوریا میں ٹی وی پر صرف کم جونگ ان کی فیملی کے بارے میں بنے گانے، پروگرامز اور دستاویزی فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔

ٹموتھی چو نے مزید بتایا کہ شمالی کوریا میں تمام تر ٹیلی ویژن صرف کم فیملی کے پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔

ٹموتھی چو نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا میں بالوں کی کٹنگ بھی سیاسی مسئلہ بن جاتی ہے کیونکہ وہاں حکومت کی جانب سے صرف کچھ مخصوصی اسٹائلز میں بالوں کی کٹنگ کروانے کی اجازت دی گئی ہے، اگر کسی کے بالوں کی کٹنگ ان مخصوص اسٹائلز سے تھوڑی سی بھی مختلف ہو تو وہ بڑی مشکل میں پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید