یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی پیر کو سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ایک بیان میں یوکرین کے صدر نے کہا کہ اگلے ہفتے سعودی عرب میں امریکی نمائندوں سے تعمیری گفتگو کےلیے پُرعزم ہیں۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کے پہلے لمحے سے ہی امن کا منتظر ہے، امید ہے بات چیت میں ضروری اقدامات اور فیصلوں پر اتفاق ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہے، حقیقت پسندانہ تجاویز میز پر موجود ہیں، عمل کےلیے تیزی اور موثر عمل ضروری ہے۔