بھارتی اداکارہ کونیکا سدانند گلوکار ادت نارائن کی متنازع بوسہ لینے کی ویڈیو پر ان کے دفاع میں بول پڑیں۔
مشہور بھارتی گلوکار ادت نارائن کے بوسے کے تنازع پر کافی عرصے بعد اداکارہ و گلوکارہ کونیکا سدانند نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ادت نارائن کا دفاع کیا اور کہا کہ الزام صرف مرد پر ڈال دیا گیا، جبکہ عورت نے بھی پہل کی تھی۔
اپنے بیان میں کونیکا سدانند نے کہا کہ ادت نارائن جی نے بوسہ لیا وہ تو ٹھیک کیا، لیکن غلط جگہ پر کیا، اگر گال پر کرتے تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراتی، اب لڑکی بھی تو خود سامنے آئی تھی، آپ نے آدمی پر سارا الزام ڈال دیا کہ تم نے کیوں بوسہ لیا؟
گلوکارہ نے کہا کہ اگر آپ کی پلیٹ میں لڈو سجے آئیں گے تو کیا آپ انہیں کھائیں گے یا نہیں؟ یہ صحیح نہیں ہے کہ صرف اس لیے کہ وہ ادت نارائن ہیں، سب ان سے پوچھ رہے ہیں کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ادت نارائن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر انٹرنیٹ پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
اس ویڈیو میں وہ ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ ایک خاتون ان کے قریب آ کر سیلفی لینے کی کوشش کی اور انہیں گال پر چوم لیا، جواب میں ادت نارائن نے اچانک خاتون کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا تھا۔