• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ماہ دنیا بھر میں تیسرا گرم ترین فروری قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

گزشتہ ماہِ فروری 2025ء دنیا بھر میں تیسرا گرم ترین فروری قرار پایا ہے، جس کے دوران عالمی درجۂ حرارت 13.36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

فروری برطانیہ میں سردی اور بارشوں سے بھرپور تھا لیکن عالمی سطح پر یہ مہینہ ریکارڈ شدہ تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو چکا ہے۔

Copernicus Climate Change Service کے مطابق فروری 2025ء کا عالمی سطح پر اوسط درجۂ حرارت 13.36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جو 1991ء سے 2020ء کے اوسط درجۂ حرارت سے 0.63 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

C3S کے ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں غیر معمولی گرمی کے باعث دسمبر 2024ء سے فروری 2025ء تک کے  دورانیے میں دوسرا گرم ترین موسم سرما رہا ہے۔

یہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ 2025ء کا آغاز پہلے ہی ریکارڈ توڑ درجۂ حرارت کے ساتھ ہو چکا ہے جو کہ مستقبل میں مزید گرم ترین سال آنے کا عندیہ دے رہا ہے۔

ماہرین نے اس شدید موسمی تبدیلی کا سبب ماحولیاتی تبدیلی (Climate Change) کو قرار دیا ہے، جو سال کے آغاز میں غیر معمولی حد تک گرم موسم کا باعث بنی۔

خاص رپورٹ سے مزید