• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی رہنما کو خط لکھا ہے، ٹرمپ


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایرانی رہنما کو گزشتہ روز خط لکھا ہے، انھوں نے کہا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی قیادت کو خط لکھا ہے، امید ہے وہ اتفاق کریں گے۔ میرا خیال ہے کہ وہ یہ خط چاہتے تھے، اس کا دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہم کچھ کریں، کیونکہ ایک اور جوہری ہتھیار نہیں بننے دے سکتے۔

امریکی نیوز چینل فوکس بزنس نیٹ ورک سے انٹرویو کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کےلیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقے ہیں، فوجی طور پر یا پھر ڈیل کریں، میں ڈیل کو ترجیح دوں گا، ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا، وہ عظیم لوگ ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ خط بظاہر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو لکھا گیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس حوالے سے کی گئی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ادھر دوسری جانب روسی وزارت خاجہ نے جمعہ کو کہا کہ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایرانی سفیر کاظم جلالی سے ان کے ملک کے نیوکلیر پروگرام کے معاملے کے حل کی عالمی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید