• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، جلد دورہ کروں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ممکنہ طور پر ڈیڑھ ماہ دورہ کروں گا۔

وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب سےکہا امریکی کمپنیوں کو ایک ٹریلین ڈالر ادا کریں تو میں آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایسا کرنے پر راضی ہو گیا ہے، میں ممکنہ طور پر ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فوجی ساز و سامان، دوسری چیزوں کی خریداری کے لیے امریکی کمپنیوں کو بہت زیادہ رقم ادا کرنے جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید