• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئز ٹرافی فائنل پر کرکٹ شائقین و ماہرین کی نظریں

چمپئینز ٹرافی کے فائنل پر کرکٹ کے شائقین اور ماہرین کی نظریں جمی ہوئی ہیں، اس اہم ایونٹ کے پیش نظر بھارتی ٹیم نے 3 دن کے آرام کے بعد جمعہ کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کیا۔

بھارتی ٹیم کے مرکزی بلے بازوں روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی نے طویل بیٹنگ سیشنز کیے، جن میں اسپنرز اور تیز ہوا کے ساتھ پیسرز کی گیندوں کا سامنا کیا۔

ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول اور رویندرا جڈیجا جیسے بھارتی ہیٹرز نے نیٹس میں لمبے اور اونچے شاٹس کھیلنے کو ترجیح دی اور گراؤنڈ سے باہر ہٹ کرنے کی ٹریننگ کی۔

دوسری جانب، بھارتی ٹیم کے اسپنر ورون چکرورتی نے بولنگ کی پریکٹس کے ساتھ زیادہ وقت فیلڈنگ کی ٹریننگ میں گزارا اور میدان میں مختلف پوزیشنز پر اپنی مہارت کو بہتر بنایا۔

پریکٹس سیشن سے قبل بھارتی بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے ٹیم کو ملنے والے ’ون وینیو ایڈوانٹج‘ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "دبئی میں کوئی ایڈوانٹج کی بات نہیں، جب اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو جیت ہوگی اور اگر خراب کھیل پیش کیا تو شکست ہوگی۔

بھارت کی جیت پر یہ کہنا کہ ہمیں ایڈوانٹج ملا، ایک بے بنیاد بات ہے۔"

بھارتی ٹیم ہفتے کی دوپہر 3 سے 5 بجے کے درمیان دبئی میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کرے گی۔

دوسری طرف، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہفتے کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کریں گے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کےلیے اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید