وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہے۔
وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین سے عمان میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات کے دوران صوبائی وزیر صنعت نے عمان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا ہے صوبے کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہے۔
چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ عمان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔