میانمار میں اقتدار پر قابض فوج نے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
میانمار کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات رواں سال دسمبر یا جنوری 2026ء میں ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ 53 سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پہلے ہی اپنی فہرستیں جمع کرا دی ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار میں فروری 2021ء میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس سے ملک میں جاری 10 سالہ جمہوری دورِ حکومت ختم ہو گیا تھا۔