اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک مسجد کو آگ لگا کر شہید کرنے کی کوشش کی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے نابلس میں ایک قدیمی النصر مسجد کو آگ لگا کر شہید کرنے کی کوشش کی۔
قدیمی النصر مسجد نابلس کے پرانے شہر میں موجود ہے، نابلس کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج اب تک 6 مساجد کو نشانہ بنا چکی ہے۔
نابلس میں محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر ناصر السلمان نے مسجد پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اسرائیل پوری شدت سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔
میونسپلٹی کے میئر حسام شخشیر نے بتایا ہے کہ مسجد پر حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آگ بجھانے والے عملے کو بھی موقع پر پہنچنے سے روکا، تاکہ مسجد کو زیادہ سے زیادہ نقصان ہو۔