مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو ریاست جموں کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔
بھارتی حکومت کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ حکومتِ ہند کو اپنے اس وعدے کی پابندی کرنا ہوگی جو پارلیمنٹ سے کیا گیا تھا، جب وہ خود اس کے ممبر تھے۔
نیشنل کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا ڈر گیا ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، لیکن جب ضرورت پڑتی ہے تو رابطہ کرتے ہیں ، بھارتی محکمہ انٹیلی جنس ہر وقت آپ پر نظریں لگائے ہوئے ہے وہ آپ کو بتاتے ہیں کے کیا دکھانا ہے اور کیا نہیں دکھانا۔