• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترِ خارجہ کی پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ترجمان دفترِ خارجہ نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق ’جیو نیوز‘ کے خبر کی تصدیق کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی سفیر کی امریکا سے واپسی کا معاملہ وزارتِ خارجہ دیکھ رہی ہے، اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہو رہی ہے اس لیے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید