• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کا لائیو شو میں شعیب ملک کو میسج، فہد مصطفیٰ کا مزاحیہ وار


ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی دلچسپ اور مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک سے متعلق بات کرتے اور شرماتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ثناء جاوید کی وائرل ویڈیو میں انہیں لائیو گیم شو کے دوران کیمرے نے موبائل استعمال کرتے پکڑ لیا جس پر اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے میاں (شعیب ملک) سے بات کر رہی تھی۔

اداکارہ کے اس جواب پر شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی بھرپور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ (شعیب ملک) شو پر موجود ہوتے ہیں تو وہ تو تم سے بات نہیں کرتے۔

اس دوران شو پر موجود اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کا میچ رکھیں، ہم ان دونوں کا میچ دیکھنے آئیں گے۔

ثناء جاوید نے اعجاز اسلم کی بات پر مسکراتے ہوئے کہا کہ بہت بڑا میچ ہونے والا ہے، میں پہلے ہی بتا رہی ہوں کہ اس میچ میں، میں جیت رہی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید