• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضیلہ قاضی کی قیصر خان سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوہر و اداکار قیصر خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری قیصر سے پہلی بار ملاقات پی ٹی وی کے کوریڈور میں ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ قیصر نے سندھی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس زمانے میں 6 بجے ٹی وی پر علاقائی زبانوں میں بنے ڈرامے نشر ہوا کرتے تھے تو میری امّی سندھی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی تھیں تو امّی کو قیصر بہت پسند تھے وہ ان سے ایک بار ملنا چاہتی تھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ پھر مجھے قیصر کے ساتھ ایک شو کی میزبانی کرنے کا موقع ملا تو میں نے اُنہیں بتایا کہ میری امّی آپ کو پسند کرتی ہیں اور آپ سے ملنا چاہتی ہیں۔

فضیلہ قاضی نے بتایا کہ اس کے بعد قیصر نے آہستہ آہستہ میرے بھائیوں سے دوستی کر لی پھر وہ اکثر میرے گھر پر میرے بھائیوں سے ملنے آتے تھے اور میرے لیے پھول بھی لے کر آتے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جہاں پر میری شوٹنگ ہوتی اس سیٹ پر بھی آ جاتے تھے تو میں نے ایک دن ان سے کہہ دیا کہ یوں آپ کا ہر جگہ میرے ارد گرد منڈلانا مناسب نہیں لگتا تو ایسا کرنے کے بجائے اپنے والدین کو میرے گھر رشتے کی بات کرنے کے لیے بھیجیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے لیے پہلے تو قیصر کے والدین نے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس وقت قیصر کی آمدنی اتنی نہیں تھی کہ اس سے ایک فیملی کے اخراجات پورے ہو سکیں لیکن پھر جب قیصر نے ضد کی تو راضی ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید