مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختون خوا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی مدد کرے۔
مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور احسن اقبال کی بقایا جات پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سال کی اے ڈی پی بڑھا کر 150 ارب روپے کر لی ہے، وزیرِ اعلیٰ اور احسن اقبال میں اتفاق ہوا ہے کہ بقایاجات کا مسئلہ آگے بڑھائیں گے۔
مزمل اسلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑا چیلنج ہے، خیبر پختون خوا کی 75 فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے ہے۔