• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، بڑی گرانٹس کی منظوری کا امکان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب---فائل فوٹو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں بڑی گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اسلام آباد کے اسکول و کالجز کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے میں پی ایم انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے لیے سمیڈا فنڈز کی منظوری بھی شامل ہے، وزارتِ داخلہ کی گرانٹ اور فنڈز کی مجموعی طور پر 5 سمریز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے لیے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی گرانٹ اور ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 1 کروڑ  54 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ریکوڈک کے سیکیورٹی چارجز  کی ادائیگی کے لیے1 ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ اور گوادر پورٹ سے پوٹاشیئم سلفیٹ کی ایکسپورٹ کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید