• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی فی قسط کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

سجل علی---فائل فوٹو
سجل علی---فائل فوٹو 

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ و ماڈل سجل علی کی جانب سے ڈرامے کا فی قسط معاوضہ وصول کرنے سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل لالی ووڈ سمیت بالی اور ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ سجل علی کے ڈرامے کی فی قسط معاوضہ وصول کرنے سے متعلق متعدد خبریں زیرِ گردش ہیں۔

’ہنگامہ ایکسپریس‘ سمیت متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی فی قسط 60,000 روپے وصول کرتی ہیں۔

پاکستان کی سرِفہرست اداکارہ سجل علی کے ڈراموں کی اقساط کم سے کم 25 سے 35 کے درمیان ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا جو ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس ’سکس سِگما پلس‘ کی تخلیق تھی۔

اس ڈرامہ سیریل کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منزلیں طے کرتی چلی گئیں۔

سجل علی نے ناصرف پاکستان میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا بلکہ بیرونِ ملک بھی ان کی خوبصورتی اور ڈراموں کو خوب سراہا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید