• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی خوبصورت بہنیں جو بالی ووڈ سے دور رہیں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی خوبصورتی، ڈانس اور شاندار اداکارانہ صلاحیت کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

مادھوری ڈکشٹ کا شمار ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ کی 2 بڑی بہنیں بھی ہیں جو کہ بہت خوبصورت ہیں لیکن دونوں ہی کتھک ڈانس میں ماہر ہونے کے باوجود بھی بالی ووڈ سے دور رہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کی سب سے بڑی بہن روپہ ڈکشٹ ایک کامیاب سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ دوسری بہن بھارتی ڈکشٹ کمپیوٹر انجینئر ہیں اور دونوں ہی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی کامیاب ہیں اور اُنہیں فلموں میں کام کرنے میں کبھی کوئی دلچسپی نہیں تھی اس لیے ہمیشہ فلم انڈسٹری سے دور رہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کے والد چاہتے تھے کہ ان کی چھوٹی بیٹی بھی اپنے بڑے بہن بھائیوں کی طرح پڑھائی پر توجہ دیے، ڈاکٹر بنے اور ایک مستحکم زندگی گزارے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

اداکارہ کو بچپن سے ہی ڈانس کا بے حد شوق تھا اور خاص طور پر کتھک ڈانس میں ان کی مہارت بے مثال تھی اس لیے ان کی والدہ نے ان کے اس شوق کو ہمیشہ سپورٹ کیا اور یوں وہ فلم انڈسٹری کا حصّہ بن گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید