• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’الزامات سنگین ہیں‘، رانیا راؤ کی درخواست ضمانت مسترد

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کی سونے کی اسمگلنگ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

کنڑا فلم انڈسٹری کی اداکارہ کو رواں ماہ کے آغاز میں بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ان پر دبئی سے سونے کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا۔

رانیا راؤ کی ضمانت کی درخواست معاشی جرائم کی خصوصی عدالت نے مسترد کی اور اس کی وجہ سنگین نوعیت کے الزامات کو قرار دیا گیا ہے۔

جسٹس شواناتھ گوڈا نے استغاثہ کی بات سے اتفاق کیا اور اداکارہ کو ضمانت نہیں دی اور انہیں عدالتی حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

رانیا راؤ کو بنگلور ایئرپورٹ سے ساڑھے 12 کروڑ مالیت کے ہمراہ 4 مارچ کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

اداکارہ کی گرفتار ی کے بعد ان کی پراپرٹیز پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے 2 کروڑ سے زائد کا سونا اور ڈھائی کروڑ سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی تھی۔

رانیا راؤ کی ضمانت مسترد ہونے پر قانونی ٹیم نے سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے کریڈٹ کارڈ کو دبئی کی ٹکٹ کےلیے استعمال کیا تھا، اس لیے شکوک و شبہات کی بنیاد پر اُن کے شوہر کے شامل تفتیش ہونے کے امکانات ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید