• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کے اہل خانہ کے علاج کیلئے سوا 33 لاکھ جاری

لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب پولیس اپنے افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی صحت و فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کے علاج و معالجے کے لیے مزید 33 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس کا بجلی اور مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو بجلی اور مویشی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید