لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں مزمل سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں راشد سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں عمران سے2لاکھ روپے اور موبائل فون،مصطفی أباد میں شاہد سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں علی شیر سے 1لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہرببس پورہ اور گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ شادمان اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔